دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے ، آسٹریلیا

299

 

سڈنی (جسارت نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا ۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورہ منسوخی سے آگاہ ہیں تاہم ہم جلد بازی میں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نیوزی لینڈ سے بھی اطلاعات کا تبادلہ کریں گے جب کہ سیکورٹی ماہرین کا مشورہ بھی اہم ہو گا دیگر سیکورٹی ایجنسیز سے بھی اطلاعات حاصل کریں گے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ آسٹریلیا کو اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے چانک دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔