پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی آسان حریف ثابت نہیں ہوئی ، ٹام لیتھم

276

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی 20سیریز میں پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،پاکستان ی ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی،نیوزی لینڈ کے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں میچ ونرز موجود ہیں، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔منگل کوراولپنڈی میں ورچول پریس کانفرنس کے دوران ٹام لیتھم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ میزبان ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی، روالپنڈی کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، وکٹوں پر اتنا گیند اسپن نہیں ہورہا جتنا بنگلادیش میں ہوا، بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں فاسٹ بولرز کا کردار زیادہ ہوگا۔ٹام لیتھم نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور حال ہی میں نیوزی لینڈ میں پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کھیل چکے ہیں، لہذا ہمیں اس ٹیم کی قابلیت اور صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد از جلد ان کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرلیں تاکہ سیریز سے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ نیوزی لینڈ کے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں میچ ونرز موجود ہیں، پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔ ایک ساتھ کپتانی، وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کی ذمہ داری تھوڑی مشکل ہوتی ہے، پاکستان میں جتنا بھی وقت گزارنے کا موقع ملے گا، ہم اس سے محظوظ ہوں گے۔