صدر بائیڈن کواڈ کے پہلے بالمشافہ سربراہ اجلاس کی میزبانی کریں گے‘ وائٹ ہاؤس

180

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن رواں ماہ واشنگٹن میں کواڈ اتحاد کے پہلے بالمشافہ سربراہ اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے رہنماؤں کا استقبال کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکومت کواڈ کو چین سے مقابلے کے لیے ایک اہم اتحاد سمجھتی ہے۔ جین ساکی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کواڈ کے رہنما تعلقات کی مضبوطی، کورونا وائرس، موسمیاتی بحران، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، سائبر حملے اور خلائی سرگرمیوں سے متعلق شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کواڈ کے وزارت خارجہ کے کئی اجلاس ہوچکے ہیں۔