چین کا انٹرنیٹ پر نگرانی اور پابندیاں سخت کرنے کا منصوبہ

133

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں انٹرنیٹ اور میڈیا کی نگرانی کرکے پابندیاں سخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیجنگ حکام نے ان اقدامات کو مہذب معاشرے کے فروغ اور ملکی اقدار کے تحفظ کا نام دیا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق برسوں کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی کے بعد چین کے ریگولیٹر ٹیکنالوجی سے لے کر تعلیم و تفریح تک مختلف شعبوں کی نگرانی کرکے معاشرے پر کنٹرول مضبوط بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نوجوانوں کو انٹرنیٹ صحیح اور محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کی ترغیب ملنی چاہیے۔