عطاء الرحمان چوہان کے والد کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

139

کراچی (پ ر)تحریک نفاذ اردو پاکستان کے مرکزی صدر عطاء الرحمان چوہان کے والد محمد حسین گزشتہ دنوں انتقال کر گئے ۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی اجلاس نگراں اعلیٰ اختر سعیدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تحریک نفاذ اردو پاکستان کے صدر عطاء الرحمان چوہان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور فون پر عطاء الرحمان چوہان سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔