ہائیکورٹ:قتل کے مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزاؤں کے خلاف مجرموں کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ منگل کو جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزا کیخلاف مجرموں کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے مجرموں منیر اور جمیل کی سزا موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق مجرموں نے سندھ ہائیکورٹ کے سابق جج کے بنگلے کے باہر فائرنگ کی تھی۔ مجرموں کی فائرنگ سے شہری زین العابدین ہلاک ہوگیا تھا۔