جامعہ اُردو:گلشن کیمپس میں حق تلفی پر اظہارتشویش

241

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) انجمن غیر تدریسی عمال وفاقی اردو یونیورسٹی( گلشن اقبال کیمپس )نے 5ماہ سے زیادہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ملازمین کی حق تلفی اور ترقی سے متعلق بننے والی اناملی کمیٹی کی جانب سے نتیجہ خیر اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورسینڈیکیٹ کے43ویں اجلاس میں ملازمین کی حق تلفی اور ترقی سے متعلق بننے والی اناملی کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ کمیٹی اس حوالے سے جلداز جلد اپنا کام پورا کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جاسکے۔پیر کو انجمن غیر تدریسی عمال وفاقی اردو یونیورسٹی(گلشن اقبال کیمپس )کے صدر عدنان اختر کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں یو نیورسٹی میں ملازمین کے کامو ں کے سلسلے میں آ ئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔