شہر میں امن کا قیام ناگزیر ہے،سردار عبدالرحیم

281

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے سماجی تنظیم ایس ایس ڈی او کے اشتراک سے ’’جنگ ایک مسئلہ ہے مسئلوں کا حل نہیں، ہم ہیں امن کے راہی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اس شہر کے لیے امن کا قیام بہت ضروری ہے، امن قائم کرنے کے لیے صرف تعلیم کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی گائیڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا اور عوام کو ایک دوسرے سے قریب لانا ہوگا۔