وزیراعلیٰ کا ماہی گیروں کو تین جیٹیز بناکردینے کا وعدہ

92

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال ماہی گیروں کو کراچی میں تین جیٹیز بنا کر دینے کا وعدہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میرے ماہی گیروں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، میرے حلقے میں اور میرا گھر منچھر جھیل کے پاس ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ اس سال تین جیٹیز بنا کر دوں گا، اس طرح ماہی گیروں کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ ڈرینج کا پانی سمندر میں جانے سے قدرتی ماحول ختم ہوجائے گا۔ سمندری ماحول کو بچانے کے لیے چار بڑے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا رہے ہیں۔