اے ون اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی

438

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اے ون اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر P1سے 16سالہ لڑکی خائستہ دختر خواجہ میر کی لاش برآمد ہوئی جس نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی ۔واقعہ کی اطلاع پر سچل پولیس موقع پرپہنچ گئی جس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق گھ روالے واقعہ کو خودکشی بتا رہے ہیں تاہم پولیس ہرپہلو سے تفتیش کررہی ہے ۔