جشن آزاد ی کے پروگرام کااعلان جلد کریں گے‘کچھی مسلم لنگا جماعت

210

کراچی (پ ر)کچھی مسلم لنگا جنرل جماعت کے صدر عبدالحفیظ اور جنرل سیکرٹری بلال محمد ہاشم نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کے موقع پر جماعت پروگرام منعقد کرنا چاہتی تھی مگر محرم الحرام کے تقدس اور عظمت کا خیال رکھتے ہوئے اس پروگرام کو آنے والے کچھ دنوں میں منعقد کیا جائیگا اور ان شاء اللہ اس کا اعلان اور دعوت نامہ ممبران کو ارسال کردیا جائے گا۔