کربلا کی قربانی باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے‘سنی تحریک

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؓ نے کربلا میں باطل کو شکست دیکر دین اسلام کو زندہ وجاوید کیا، امام عالی مقام کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے، وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے،شہداء￿ کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔