بلدیہ ٹاؤن میں کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون کے علاقے کوہاٹی محلہ میں کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی ،جس پر فائر بریگیڈ کو اطلاع کی گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی دوگاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں ، فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کاآغاز کیا اور تقریباً ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا ، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ،تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔