سندھ حکومت تعلیم دشمنی کی تمام حدیں پار کرچکی ہے ‘محمد اسلام

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ صوبے میں تعلیم اور بچوں کا مستقبل تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے‘ اور تعلیم دشمنی کی تمام حدیں پارکرچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام نے ضلع ملیر کے علاقائی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ بچوں کے اندر تعلیم و تربیت کی تڑپ ختم ہو رہی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور تعلیمی اداروں کو فی الفور کھولے۔