فیصل کینٹ وارڈ 9 سے کشف قیصر جماعت کے امیدوار

247

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سید محمدکشف قیصر فیصل کینٹ وارڈ 9سے جماعت اسلامی کے امیدوار نامزد۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ کشف قیصر تدریس وتحقیق کے شعبے سے وابستہ ہیں،بچوں اور نوجوانوں کی تربیت اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ معروف سماجی کارکن گزشتہ سال طوفانی بارشوں اور کورونا وبا کے دوران اہل علاقہ کی خبرگیری اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے میں انتہائی سرگرم رہے ہیں۔ علاقے کے اہم ترین مسئلے یعنی جوہر نالے کی تعمیر نو کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہیں۔کشف قیصرکی مسلسل کوششوںسے 38 کروڑ روپے کی PC-1 بن کر سرکاری دفاتر میں موجود ہے اور سندھ حکومت کی توجہ کی منتظر ہے۔گزشتہ دنوں جراثیم کش اسپرے کر دوران علاقہ مکینوں اور معززین علاقہ کے وفود نے سید کشف قیصر سے ملاقات کرکے اپنے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ علاقہ مکینوں کاکہنا ہے جماعت اسلامی نے ہر مشکل گھڑی میں شہریوں کی مدد کی ہے اور ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے۔ عوام21ستمبر کو ترازو پرْمہر لگاکر جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمن کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔