گورنر سندھ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی ملاقات

215

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی کے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این ایز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شہرکی ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شریک ایم این ایز میں اسلم خان ، فہیم خان ، عطا اللہ خان ، سیف الرحمن ، کیپٹن جمیل ، عالمگیر خان اور عبدالشکور شاد شامل تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں اور انتھک کوششوں کی وجہ سے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جی ڈی اے کے رہنما رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر اور رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر مہر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ کے مشیر امید علی جونیجو بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ‘صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے دونوں رہنمائوں کو حلقے اور علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔