شاہ تراب الحقؒ کی دینی و ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘مقررین

236

کراچی (اسٹاف رپورٹر)علامہ یونس شاکر‘ ڈاکٹرسید عبد الوہاب قادری نے کہاہے کہممتاز عالم دین علامہ سید شاہ تراب الحق قادریؒ کی دینی و ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ شاہ صاحب نے ملک و بیرون ملک دین کی تبلیغ و اشاعت میں اپنی زندگی صرف کی، مذہبی ایوان ، محراب و منبر سے لیکر حکومتی ایوان تک صدائے حق بلند کی، آپ کا پاکستان کا دستور اسلامی رکھنے ،قومی اسمبلی میںتحفظ ناموس رسالت کے قانون 295/C کی منظوری میںکلیدی کردار ہے۔ شاہ صاحب کی مذہبی حوالے سے کی جانے جدوجہد مثالی ہے۔ مرحوم شاہ صاحب و دیگر اسلا ف کی زندگی سے رہنمائی لے کر اپنی قومی ،ملی اور انفرادی زندگی میں انقلابی تبدیلی لا ئی جاسکتی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیابازار میں شاہ صاحب کے پانچویں سالانہ عرس کے اجتماع سے اپنے خطاب میںکیں۔ مقررین نے علامہ شاہ تراب الحق قادری کی دینی و ملی ، سماجی و سیاسی خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہما ری جدو جہد کا اوّلین مقصد دین مصطفیؐ کی سر بلندی اور ملک ِ پاکستان کا استحکام ہو نا چاہیے، یہی علامہ شاہ صاحب کا مشن رہا۔