نادہندہ گلشن معمار سے واجبات کی مد میں 50لاکھ روپے وصول کرلیے

167

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انسداد پانی چوری ٹیم(اینٹی واٹر تھیف ٹیم) نے نادہندہ گلشن معمار سے واجبات کی مد میں 50لاکھ روپے وصول کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کی انسداد پانی چوری ٹیم نے اسکیم 33میں واقع بڑے رہائشی منصوبے گلشن معمار سے گزشتہ روز واجبات کی مد میں50لاکھ روپے کی خطیر رقم وصول کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن معمار کی انتظامیہ پر پانی کے بل کی مد میںواٹر بورڈ کے20کروڑ روپے کے واجبات ہیں تاہم واٹربورڈ کی جانب سے گلشن معمار انتظامیہ سے گزشتہ کئی برس سے واجبات ادا کرنے کے لیے خطوط بھیجے جارہے تھے مگر گلشن معمار انتظامیہ کی درجنوں یادد ہانیوں کے باوجود واٹر بورڈ کے واجبات ادا نہیں کیے جس پر گزشتہ دونوں انسداد پانی چور ٹیم نے کارروائی کرکے گلشن معمار کو پانی سپلائی کرنے والی لائن منقطع کردی تھی۔