اسپینش کمپنی ضلع وسطی کے عملے کیساتھ جلد کام کا آغاز کرے گی

178

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ کچرا اٹھانے کے لیے اسپینش کمپنی ضلع وسطی کے عملے کیساتھ جلد کام کا آغاز کرے گی جبکہ جدید وسائل کو بروئے کار لاکر نارتھ ناظم آباد سے آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں اسپینش کمپنی کے عہدیداران، ڈپٹی کمشنر وسطی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور ڈی ایم سی وسطی کے عملے کے ساتھ اجلاس میں اسپینش یورپین کمپنی کو جلد از جلد گھرسے کچرا اٹھانے، مشینری، مشینری آپریشن، مینٹینس، اسٹاف و دیگر امور کی پلاننگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اجلاس میں کہا کہ ڈی ایم سی میں عملہ اور سینیٹری ورکرز بہت تجربہ کار ہیں، ایک ایک گلی محلہ سے اچھی طرح واقف ہیں، اسپینش کمپنی مقامی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے کام کرے گی جس سے انہیں علاقوں کی صفائی کرنے میں کافی مدد ملے گی۔