پولیس کی مختلف کارروائیوں میں23ملزم پکڑے گئے

146

کراچی (اسٹافرپورٹر )پولیس نے شہر میں کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران23 ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار شدگا میںموٹر سائیکل چھینے یا چوری 220 سے زائد وارادتوں میں ملوث 5رکنی گروہ کے علاوہ بھتہ خوری،منشیات فروشی ،ڈکیتی رہزنی اور دیگر سنگیں جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں،گرفتار شدگان سے دستی بم سمیت بھاری اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیںاوردوسری غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارشدگان میںتحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے2ملزم بھی شامل ہیں۔