۔20 کروڑلوٹنے والے ڈرائیورکے 2سہولت کارگرفتار

195

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے میٹھادر سے 20 کروڑ 50 لاکھ لے کر فرار ہونے وین ڈرائیور کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا،وین ڈرائیور کا پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ جعلی نکل تفتیشی حکام کے مطابق واردات کی منصوبہ بندی کئی مہینوں سے کی گئی تھی، اور چوری شدہ رقم ہائی روف وین کے ذریعے منتقل کی گئی، واردات کے بعد ڈرائیور حسین شاہ ہائی روف میں پیسے لے کر گلستان جوہر پہنچا تھاتفتیشی حکام نے بتایا کہ گرفتار سہولت کار سگے بھائی اور ہائی روف وین کے مالک ہیں، واردات میں استعمال گاڑی سہولت کاروں نے اپنے بہنوئی ذوالفقار کو دی تھی، ذوالفقار نے واردات کے لیے وین مرکزی ملزم حسین شاہ کو سونپی تھی تفتیشی ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم حسین شاہ اور ساتھی ذوالفقار کراچی سے باہر فرار ہو گئے ہیں۔