ٹریفک حادثات 3 میں افرا د جاں بحق،ایک زخمی

210

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سپرہائی وے پر الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوارسالہ ہارون ولد ظہیر کو کچل دیا۔ متوفی احسن آبادکارہائشی تھا۔بھینس کالونی روڈ نمبر 12 کے قریب19سالہ سورج تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،کورنگی ڈھائی میںبائیکو پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 45سالہ ٹونی ولد یوسف موقع پر ہی جاں بحق جب کہ اس کا ساتھی دانیال ولد یعقوب شدید زخمی ہوگیا حادثے کا ذمہ دارڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ملیر کھوکھراپار 4 نمبر سیون اسٹار اسٹاپ کے قریب گھر29سالہ عبدالمجید ولد مظہر کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے طبعی موت قرادے دی۔