ایڈمنسٹریٹر شپ اعزاز بھی ہے اور ایک چیلنج بھی‘ مرتضیٰ وہاب

158

کراچی (استاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ ایک اعزاز بھی ہے اور ایک چیلنج بھی، ابھی عہدے کا چارج بھی نہیں لیا تھا کہ تنقید شروع کردی گئی، مجھے بلدیاتی امور کا تجربہ نہیں ہے لیکن میری نیت صاف ہے‘ کسی تنازع میں پڑنے کے بجائے شہر کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کروں گا، یہ بات انہوں نے انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان کی 60 ویں سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ESUP کے کلیم امام، افشاں لالانی اور دیگر نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا استقبال کیا، مختلف ممالک کے ڈپلومیٹ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجو د تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں شہر میں پلا بڑا ہوں، یہ میرا شہر ہے اور مجھے اس شہر اور ملک سے محبت ہے ‘میں کسی تنازع میں پڑنے کے بجائے شہر کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کروں گا۔