لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے الاٹیز کوقبضہ دینے کامطالبہ

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر اور لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمود حامد نے کے ایم سی کے نئے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا ہے کہ 28 سال سے سے التوا کا شکار کے ایم سی لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی فوری آبادکاری کی جائے اور تمام روکاوٹوں کو ختم کرکے مظلوم الاٹیز کواس کا فوری قبضہ فراہم کیا جائے۔وہ آج مقامی ہال میں لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس سے ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ایوب خان، مجلس عاملہ کے ارکان محمد امین، شوکت بھائی، اشرف علی، محمد نوشاد اور دیگر نے خطاب کیا۔