عدالت نے فائرنگ اورقتل کے ملزم مجاہد مسعودکوریمانڈپرجیل بھیج دیا

125

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے جماعت اسلامی کے علاقہ ناظم کی دکان پر فائرنگ سے نوجوان بیٹے کی ہلاکت کیس میں ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس ملزم مجاہد مسعود کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے مفرور ملزمان سراج اور مقصود کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ مفرور ملزمان سراج اور مقصود کے پی کے میں ہیں، دونوں ملزمان کو کے پی کے سے گرفتار کرنے کے لیے محکمہ داخلہ سے اجازت طلب کی ہے۔