جماعت اسلامی علاقہ فاروق اعظم کااجتماع آج بعد نماز عشاٰء ہوگا

279

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی علاقہ فاروق اعظم کا اجتماع علاقہ آج انجمن کمپلیکس میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگا جس میں بحالی نارتھ ناظم آباد تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ناظم علاقہ عرفان حسن نے تمام کارکنان، حامیان و متعلقین کو اجتماع میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی اجتماع میں مہمان خصوصی ہوںگے۔