علمائے کرام اورسیاسی رہنماؤں  کی پیرپگاراسے ملاقات

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا اور سید صدر الدین شاہ راشدی سے سردار علی گوہر خان مہر،غوث بخش خان مہر،مفتی منیب الرحمن اوردیگر علماوزعمانے ملاقات کی ، اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے نائب صدر اور ایم پی اے سید محمد راشد شاہ راشدی موجود تھے ملکی خصوصی طور پر سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔انہوںنے پیرپگاراسے والدہ کی وفات پرتعزیت بھی کی ،وفدمیںپیر عبد الخالق قادری، مفتی محمد جان محمد نعیمی علامہ مظفر حسین شاہ علامہ نذیر جان مفتی اللہ بخش قادری ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔