سی سی آئی کے یکطرفہ فیصلے پر  اعتراض ہے‘نثارکھوڑو

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے سی سی آئی میں مردم شماری کے متعلق یکطرفہ فیصلے کے خلاف سندھ کی جانب سے پارلیمنٹ کو بھیجے گئے ریفرنس پر بحث کیلیے وفاق سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے ریفرنس پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہاہے کہ سندھ کو مردم شماری کے نتائج کے متعلق سی سی آئی کے یکطرفہ فیصلے پر اعتراض ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق نثار کھوڑو نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے مردم شماری کے متعلق سی سی آئی کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ کو ریفرنس بھیجا جو تاحال التوا کا شکار ہے۔ وفاقی حکومت کی سندھ کے لیے نیت ٹھیک نہیں ہے ۔