بجلی گھر کےلیے مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط ہونگے، امتیاز شیخ

500

کراچی(آن لائن)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی کی صنعتوں کو سستی اور بلا تعطل بجلی فراہمی کے لئے محکمہ توانائی سندھ ،اینگرو انرجی لمیٹڈ اور کراچی کے صنعتکاروں کا ایک گروپ بہت جلد 400 میگا واٹ کے بجلی گھر کی تعمیر کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سورج اور ہوا سے حاصل ہونے والی توانائی پر مبنی یہ بجلی گھر جھمپیر میں تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے زمین سندھ حکومت فراہم کرے گی اورپہلے مرحلے میں یہ بجلی گھر 50 میگا واٹ شمسی و ہوائی بجلی پر مبنی ہوگا جسے جلد ہی 400 میگاواٹ تک بڑھا دیا جائے گا۔ اس بجلی گھر سے کراچی کی صنعتوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے گرڈ اور ٹرانسمیشن لائن بھی محکمہ توانائی سندھ کی کمپنی سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( ایس ٹی ڈی سی) لگائے گی۔