پاکستان کا 29 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا

358

ٹوکیو (جسارت نیوز)ٹوکیو اولمپکس جولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کوئی میڈل نہیں جیت سکے اور تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے تاہم بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے ، بھارتی کھلاڑی نے ایونٹ میں 87.58 کی سب سے لمبی تھرو کی ،جمہوریہ چیک کے ایتھلیٹس نے چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ جمہوری چیک کے ویڈلیچ نے سلور میڈل اور ویٹز سلوو ویزلی نے برونز میڈل جیتا۔پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں انہوں نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاسل کی، وہ میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے 22 کروڑ عوام کے دل ضرور جیت لیے ہیں۔ارشد ندیم آخری تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے۔ انہوں نے اپنی 6 میں سے 2 تھرو ز میں فائول کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82.40 میٹر کی کی، دوسری تھرو کیلیے آئے تو وہ فاول کر گئے ، ارشد ندیم دوسری تھر و میں اوور اسٹیپ کر گئے۔ دوسری تھرو میں ہونے والے فاول کے باعث وہ 6 ویں پوزیشن سے 9 ویں پر چلے گئے تاہم کوالیفائنگ راونڈ کی تیسری تھرو میں ارشد ندیم نے کم بیک کیا اور 84.6 میٹر کی دوری پر پھینک کر ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔