جنگ زدہ ممالک میں طبی عملہ اور مریض بھی حملوں کا شکار

187

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ تنازعات کا شکار ممالک میں 2018ء سے 2020ء کے دوران 700 سے زیادہ ہیلتھ ورکرز اور مریض ہلاک اور 2 ہزار سے زیادہ زخمی اور صحت کے سیکڑوں مراکز تباہ ہو گئے۔ جنگ زدہ اور تنازعات کا شکار 14 ممالک کے بارے میں 3سال پر محیط ایک جائزہ رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے مطابق صحت کا شعبہ مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔ جن ممالک کا جائزہ لیا گیا ہے ان میں ایتھوپیا، یمن، شام، موزمبیق، مقبوضہ فلسطینی علاقے اور میانمر وغیرہ شامل ہیں۔