ارشد ندیم میڈل کی امید لیے کل فائنل کیلیے تیار

251

ٹوکیو(جسارت نیوز)24 سالہ جیولین تھرور ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کی واحد امید ہیں۔ انہوں نے کوالیفائنگ رائونڈ گروپ بی میں6 85.1 میٹرجیولین پھینک کرٹاپ کیا اورفائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا، فائنل مقابلے کل ہونگے۔ ان کا ذاتی بہترین فاصلہ 86.38میٹر ہے اورمیڈل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ارشدندیم کا یہ ذاتی تیسرا بہترین فاصلہ ہے انہوں نے کھٹمنڈو میں ساتھ ایشین گیمزریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اوربراہ راست ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیا۔