چوری کے مال پر چوروں میں پھوٹ پڑ چکی‘شہباز گل

104

اسلام آباد (آن لائن/ اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ چوری کے مال پر چوروں میں پھوٹ پڑ چکی۔ بدھ کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آج ان کی پریس کانفرنس کے بعد (ن) اور (ش) کا فرق واضح ہو گیا‘ پریس کانفرنس نااہل مریم صفدر کا (ن) لیگ پر اپنے قبضے کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نیازی صاحب کے وزیراعظم آزادکشمیر ہونے پر قومیت پر مبنی تبصرہ کر کے اپنی خفگی مٹا رہے ہیں‘ ایسے عناصر کی اطلاع کے لےے عرض ہے‘ عبد القیوم صاحب قومیت کے اعتبار سے نیازی نہیں ہیں بلکہ نیازی ان کا بحیثیت شاعر تخلص ہے۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ پوری قوم کورونا کے خلاف متحد ہے جبکہ اپوزیشن ہرزہ سرائی میں مصروف ہے‘ زلزلہ زدگان کی امداد کھانے والے قوم کے پیسوں پر رونے کا ڈراما رچا رہے ہیں۔ بدھ کو شہباز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موصوف نے کورونا پر سیاست کی بھونڈی کوشش کی‘20 ارب ڈالر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ چھوڑنے والے کس منہ سے معیشت پر درس دے رہے ہیں۔