کسٹم نے افغانستان چینی برآمد کی دستاویزات فراہم کردیں

69

پشاور (آن لائن) کسٹم نے نیب کو افغانستان کو چینی برآمد کرنے کی دستاویزات فراہم کردی ہیں جبکہ بعض اہم ریکارڈ کو سیل کردیا ہے بعض امپورٹروں اور شوگر ملز مالکان، کسٹم انسپکٹرز کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کسٹم حکام کی ملی بھگت سے جاری برآمدی دستاویزات کے تیار کرانے والے کسٹم اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی بھی کردی گئی ہیں۔ ایف بی آر کے ذمے دار ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بھی اس سلسلے میں خصوصی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم آج کسٹم کلکٹریٹ پشاور آفس کادورہ کرے گی۔ کسٹم حکام نے طورخم، لاچی، غلام خان چیک پوسٹوں پر افغانستان بھیجوائی جانے والی چینی کی تفصیلات گزشتہ روز نیب حکام کو دیدی ہے۔