ہائیکورٹ حملہ کیس:وکلا کو جواب کیلیے مہلت میں مزید توسیع

102

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں وکلا کو جواب کے لیے دی گئی مہلت میں مزید توسیع کردی۔گزشتہ روز احسن مجید گجر وغیرہ کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن زاہد محمود راجا عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نصیر کیانی نے جو پیٹرن استعمال کیا اسی پر وکلا کی جانب جواب جمع کرایا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،جائیں اور عدالتوں میں پریکٹس کریں، نصیر کیانی ایڈووکیٹ نے جواب جمع کرانے کا جو طریقہ کار اپنایا اسی کا استعمال کریں، میں یہ بھی نہیں کہتا کہ آپ بالکل کاپی پیسٹ کریںمگر طریقہ کار وہی اپنائیں۔ عدالت نے جواب کے لیے مہلت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اکتوبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔