عرب پارلیمنٹ کے وفد کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ

88

اسلام آباد (صباح نیوز) عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبد الرحمن العسومی اور وفد نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ کیا ۔ عرب پارلیمنٹ کے وفد کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اعلیٰ حکام نے ادارے کے کام ،طریقہ کار اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ادارے کی طرف سے دفاعی پیداوارکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،پارلیمانی وفد کو ادارے کی طرف سے بنائے جانے والے دفاعی آلات اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا جب کہ عرب پارلیمنٹ کے وفد کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔