پنجاب اسمبلی: مہنگی ایل این جی خریدنے کیخلاف قرارداد جمع

142

 لاہور (آن لائن) حکومت کی طرف سے مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن مےں کہاگےا ہے کہ مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی عالمی میڈیا کی تصدیق سے اپوزیشن کا موقف سچ ثابت ہوگیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے وہی ایل این جی 15 ڈالر ایم ایم بی ٹی یوپر خرید ی،مہنگی ایل این جی کاتقریبا ساڑے تین ارب فی جہاز کا اضافی بوجھ غریب عوام کو ہی برداشت کرنا پڑیگا۔رواں ماہ عوام کو ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یونٹ 15 ڈالر ادا کرنا پڑے گی جو ظلم ہے ۔ قراردا دکے مےں مطالبہ کےا گےا کہ مہنگی ایل این جی خریدنے والوں کے خلاف انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔