وزیر اعظم کا ہر نیا پروگرام کسی اے ٹی ایم کو نوازنے کیلیے ہے‘ عظمیٰ بخاری

214

لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے نہیں آئے ہیں۔ عمران خان کا ہر نیا پروگرام کسی اے ٹی ایم کو نوازنے کے لیے لائونچ ہوتا ہے۔گلگت اور آزاد کشمیر کے بعد سیالکوٹ میں دھندلی کے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں۔یہ حکومت ہر الیکشن میں دھندلی اور ڈرامے بازی کی نئی قسط لے کر آتی ہے۔آر ٹی ایس کی
پیداوار حکومت عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔عمران خان کے ہر کام میں دونمبری بھری ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب مررہا ہے اور یہ غریبوں کے نام پر پیسے کمارہے ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک نوجوان نے مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کی۔ عمران خان کو فوری اپنی دماغی حالت کا علاج کرانا چاہیے۔ قیمتوں میں کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ نوازشریف دور میں جب پیٹرول کی قیمت 60 سے 80 روپے تھی، ساری پی ٹی آئی سڑکوں پر نکل آتی تھی لیکن آج یہ لوگ پیٹرول مہنگا ہونے کی بھی خوبیاں بیان کرتے ہیں۔