آسٹریلوی خاتون نے اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

170

ٹوکیو(جسارت نیوز)آسٹریلیا کی خاتون سوئمر ایما میکین نے ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی ۔ ایما میکین ایک اولمپک میں 7میڈل جیتنے والی دوسری کامیاب خاتون اولمپک ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ایما میکین سے قبل 1952میں روس کی جمناسٹ ماریا نے7 میڈلز جیتے تھے۔ایما میکین مجموعی طور پر11اولمپک میڈلز جیت چکی ہیں اور وہ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی ایتھلیٹ بھی بن گئی ہیں۔ آسٹریلیا کے این تھارپ اور لیزل جونز نے9،9اولمپک میڈلز جیتے ہیں۔ایما میکین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے، مجھے سب نے سپورٹ کیا۔خیال رہے کہ جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں سوئمنگ مقابلوں میں آسٹریلیا نے اب تک 9گولڈ میڈل جیتے ہیں جس میں سے 4ایما میکین نے جیتے ہیں۔ایما میکین ایک اولمپک مقابلے میں سب سے زیادہ 4گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ بھی ہیں۔