آل کراچی شہید حفیظ الرحمن بلوچ یوتھ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر)5واں آل کراچی شہید حفیظ الرحمن بلوچ یوتھ یادگاری ڈے اینڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں5 میچوں کا فیصلہ ہوا، پہلے کھیلے گئے میچ میں عرفان میموریل یوتھ کی ٹیم نے البلوشی اسٹار یوتھ کی ٹیم کو 4-1 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دوسرا شاندار مقابلہ حیدری بلوچ یوتھ اور محمد احمد یوتھ کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو حیدری بلوچ یوتھ کی ٹیم نے 2-0 سے جیت لیا۔ تیسرا سنسنی خیز مقابلے میں صابر اسپورٹس یوتھ نے بلوچ کلب ملیر کو ایک صفر سے ہرایا ۔2 میچ فیلڈ لائٹ کی روشنی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لیاری یشنل یوتھ کی ٹیم نے سن آف بلوچ یوتھ کو 1-0 سیہرادیا۔ دوسرے میچ میں ینگ پنجگور یوتھ نے پاک اسپورٹس یوتھ کو2-0 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ینگ پنجگور یوتھ کی طرف سے ایک گول موسی اور دوسرا گول احسان نے کیا ۔