ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کی ماہور شہزاد بھی میڈل کی دوڑ سے باہر

264

ٹوکیو(جسارت نیوز) ٹوکیو اولمپکس، خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد کو دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ گزشتہ روز گروپ ا سٹیج کے دوسرے میچ میں برطانیہ کی کرسٹی گلمور نے پاکستان کی ماحور شہزاد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد2-0سے شکست دی۔ ان کی جیت کاا سکور14-21اور 14-21 رہا ۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے 3-21اور 8-21 سے شکست دی تھی۔