برطانیہ، آسٹریلیا، روس اور امریکا نے طلائی تمغے جیت لیے

246

ٹوکیو(جسارت نیوز) ٹوکیو اولمپک کے سوئمنگ مقابلوں میں برطانیہ، آسٹریلیا، روس اور امریکا نے طلائی تمغے جیت لیے۔ گزشتہ روز مینز 200 میٹر فری سٹائل کے فائنل میں برطانیہ کے ٹام ڈین نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور 44.22 سیکنڈز میں طے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ برطانیہ ہی کے ڈنکن سکاٹ نے چاندی اور برازیل کے فرنینڈو شیفر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ویمنز 100 میٹر بیک اسٹروک کے فائنل میں آسٹریلیا کی کیلی میک کیون نے فتح حاصل کی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 57.47 سیکنڈز میں طے کرکے گولڈ میڈل جیتا، کینیڈا کی کائل میس نے چاندی اور امریکا کی ریگن اسمتھ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ مینز 100 میٹر بیک اسٹروک کے فائنل میں روس کے ریلوف ایوجینی نے مقررہ فاصلہ 51.98سیکنڈز میں طے کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ روس ہی کے کلائمنٹ کولیشنکوف نے چاندی اور امریکا کے رائن مورفی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔