قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے مشقیں جاری

137

بارباڈوس (جسارت نیوز) پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں اس کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سیریز کا پہلا معرکہ کل ہوگا۔قومی ٹیم نے گزشتہ روز ایک روز کے وقفے کے بعد ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا تو کھلاڑی پر عزم نظر آئے۔ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ اسکواڈ کا کنسنگٹن اوول میں فزیکل اور فیلڈنگ سیشن میں بھرپور ایکشن رہا۔ تاہم بارش کی وجہ سے نیٹ سیشن متاثر ہوا۔ قومی کھلاڑیوں نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کل کنسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔