کشمیر الیکشن: وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی آمنے سامنے

165

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد اور راولپنڈی کی آزاد کشمیر اسمبلی کے لیے مہاجرین کی نشستوں پر اگرچہ ہر جماعت کے امیدوار موجود ہیں اور مقابلے میںکھڑے ہیں مگر یہاں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف، راولپنڈی کی مسلم لیگ(ن) کی قیادت سجاد خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مسلم کانفرنس کے امیدوار کی کامیابی کے لیے ہامی بھری تھی تاہم وہ مرکز میں پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں لہٰذا یہاں کانٹے دار جوڑ ہے اور اصل مقابلہ وزیر ادخلہ اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے مابین ہے کہ کون اپنا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب کراتا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک میں مہاجرین کی نشستوں ایل اے 43 ویلی 4 اور ایل اے 44 ویلی 5 سے 21 امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 8 ہزار 679 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ویلی 4 ایل اے 43 میں 1 ہزار 122 خواتین ووٹرز سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار 432 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ عوامی مسلم لیگ، مسلم کانفرنس کے حمایت یافتہ تحریک انصاف کے امیدوار جاوید بٹ اور ن لیگ کی نسیمہ خاتون کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ایل اے 44 ویلی 5 میں مجموعی طور پر 6 ہزار 247 ووٹرز ہیں۔ اس حلقے میں 13 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد رضا قادری اور مسلم کانفرنس کی مہر النسا کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔ مقامی قیادت سے ناراضگی نے پی ٹی آئی کے امیدوار بشیر احمد خان کی پوزیشن کمزور کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے راشد اسلام بٹ بھی جیت کے لیے کوشاں ہیں اور اٹک میں مسلم لیگ(ن) کے راجا صدیق مضبوط امیدوارہیں۔