اولمپکس میں شرکت کرنے والاپاکستانی دستہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا

125

لاہور(جسارت نیوز)صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والاپاکستانی دستہ بہترین کارکردگی دکھا کرملک کا نام روشن کرے گا،جمعتہ المبارک کے روز اپنے بیا ن میں صوبائی وزیرکھیل نے کہا ہے کہ پاکستانی دستہ ٹوکیو پہنچ چکا ہے،امید ہے کورونا سے متاثر ہونے والے اولمپکس بہترین طریقے سے منعقد ہونگے،جیولن تھرور ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔