جنوبی افریقانے دوسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 42رنز سے ہرا دیا

93

بیلفاسٹ (جسارت نیوز) جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی -20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں آئرلینڈ کو 42 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ میزبان ٹیم 160 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر نے 75 رنز کی ناقابل شکست دھواں دار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور چار چوکے شامل تھے ۔