زمبابوے نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

104

ہرارے(جسارت نیوز)زمبابوے نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 23 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی، 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 143 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کے اوپننگ بلے باز ویسلے مادھیویرے کو شاندار اننگز کھیلے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔