مرتضیٰ وہاب قانون کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بنیں گے، سراج درانی

224

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب قانون کے مطابق کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بنیں گے۔ سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس صلاحیت ہے، نوجوان ہے، پرجوش ہے تو وہ ایڈمنسٹریٹر بن سکتا ہے، مرتضی وہاب بیرسٹر ہیں، میرے خیال میں انہیں کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننا چاہیے۔ آغا سراج درانی نے کشمیر الیکشن سے متعلق کہا کہ کشمیر میں شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ نے بہت خدمت کی ہے، پیپلز پارٹی نے کشمیر میں بہت کام کیا ہے، چیئرمین صاحب بھی وہاں تھے، انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے ہم کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں کریں۔