وزیراعظم کی نیپالی ہم منصب کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد

196

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں نیپالی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ قریبی تعلقات میں مزید وسعت و گہرائی کیلیے تیار ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر نیپال کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔