شہید حفیظ الرحمن دہانی بلوچ یوتھ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیکی یوتھ نے آزاد مسلم یوتھ کو نواب الیون یوتھ نے استاد عبدالطیف اکیڈمی یوتھ کوعیدی امین یوتھ نے گلاب یوتھ کو ہرادیا 5ویںآل کراچی شہید حفیظ الرحمن بلوچ یوتھ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام منوڑہ غازی یوتھ اور حبیب الیون یوتھ فٹبال کلب پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تعاون سے گبول پارک میں کھیلے گئے 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلا مقابلہ جیکی یوتھ فٹبال کلب اور آزاد مسلم یوتھ کے درمیان مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر جیکی یوتھ کی ٹیم نے جیت کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے میچ میں نواب الیون یوتھ نے استاد عبدالطیف اکیڈمی یوتھ کی ٹیم کو 3-1سے ہرادیا۔ نواب الیون یوتھ کی جانب سے محمد سمیر اور اسماعیل نے ایک، ایک گول کیا۔ تیسرا میچ جو عیدی امین یوتھ اور گلاب یوتھ کے درمیان میچ ہونا تھا مقررہ وقت پر گلاب یوتھ کے گراؤنڈ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے عیدی امین یوتھ کی ٹیم کو واک اوور دے دیا گیا ۔